ابنا: بریگیڈئیرجنرل محمدعلی جعفری نے شہریزد میں کہاکہ دشمن معاشرےکےسماجی مسائل کوبڑھاچڑھاکر پیش کرنےکی کوشش کرتاہے اوردنیاسےیہ کہناچاہتاہےکہ اسلامی انقلاب معاشرےکونہيں چلاسکتا۔
بریگیڈیئر جنرل جعفری نےکہاکہ دشمن سافٹ وارکے نئےمرحلے میں داخل ہوچکاہے اوربراہ راست عوام کےعقائد کونشانہ بنائےہوئے ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈر نےکہاکہ دشمن کو یقین ہے کہ وہ فوجی جنگ سےایران کا مقابلہ نہيں کرسکتا اس لئے وہ نرم طریقوں، پابندیوں اوردھمکیوں کاراستہ اختیارکئے ہوئے ہےلیکن اسےجان لیناچاہئےکہ ان اقدامات کااب تک الٹا نتیجہ نکلا ہے اورہمارا انقلاب انھیں اقدامات سے دنیامیں برآمد ہوگا۔
بریگیڈيئرجنرل جعفری نےتاکیدکے ساتھ کہاکہ صیہونی اس حتمی نتیجےتک پہنچ چکےہيں کہ اسلامی انقلاب سےدوبدوجنگ نہيں کی جاسکتی اسی لئےوہ بعض سماجی مسائل کوبڑھاچڑھاکرپیش کررہےہيں۔
.....
/169